حیدرآباد۔14۔اپریل(اعتماد نیوز)بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم منموہن سنگھ
پر ‘‘ دی ایکسڈینٹل پرائم منسٹر ‘‘ کتاب کے ذریعہ جہاں انکی شخصیت پر حملہ
کیا جا رہا ہے۔ تو دوسری جانب اسکا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے
نمائندہ
سنجئے گھا نے آج بذریعہ ٹوٹر کہا کہ این ڈی اے کے دور میں واجپائی ملک کے
سب سے زیادہ کمزور وزیر اعظم ثابت ہوئے۔ کیونکہ انکے دور میں ہی پارلیمنٹ
پر حملہ کیا گیا اور کارگل جنگ کے موقع پر این ڈی اے حکومت کی کمزوری ثابت
ہوئی۔